پاک بحریہ نے دوران آپریشن 145ملین ڈالر مالیت کی منشیات پکڑ لی

10-21-2024

(لاہور نیوز) پاک بحریہ نے کامیاب انسداد منشیات آپریشن کے دوران بھارتی ساختہ نشہ آور گولیوں کی بڑی کھیپ ضبط کر لی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران 2000 کلو گرام چرس، 370 کلو آئس اور 50 کلو ہیروئن ضبط کی گئی، بین الاقوامی مارکیٹ میں برآمد شدہ منشیات کی مالیت 145 ملین امریکی ڈالر ہے۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آپریشن میں بھارتی ساختہ نشہ آور ممنوعہ گولیاں بڑی کھیپ (منشیات) کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا، ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ خطے کی سمندری حدود میں ہر طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت سرگرم ہے۔