ایمرجنگ ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی ایونٹ میں پہلی کامیابی
10-21-2024
(لاہور نیوز) ایمرجنگ ایشیا کپ کے پول میچ میں پاکستان اے نے عمان کو 74 رنز سے شکست دے دی۔
الامارت کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے قاسم اکرم 48 کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ روحیل نذیر نے 41 اور عرفان منہاس نے 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 111 رنز بنا سکی، 20 گیندوں پر 41 رنز بنانے اور دو کیچ پکڑنے پر روحیل نذیر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔عمان کیخلاف کامیابی کے بعد پاکستان گروپ بی میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا ہے ، یاد رہے پہلے میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔