چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئی سی سی بورڈ میٹنگ کیلئے دبئی روانہ
10-21-2024
(لاہورنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی آئی سی سی بورڈ میٹنگ کے لیے دبئی روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بریفنگ دیں گے۔محسن نقوی آئی سی سی بورڈ اراکین کو چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اعتماد میں لیں گے جبکہ آئی سی سی میٹنگ میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔