ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے اضافہ

10-21-2024

(لاہور نیوز) عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹس میں سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالرز اضافے سے 2726 ڈالرز کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے اضافے سے 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔ دس گرام سونا 429 روپے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 27 روپے کا ہو گیا۔