پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

10-21-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران 588 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 85 ہزار 839 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ امریکی کرنسی دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی بدستور برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 6 پیسے کمی ہوئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 277.61 روپے سے کم ہو کر 277.55 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔