بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش

10-21-2024

(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر سٹوری اور پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بختاور بھٹو  نے یہ خوش خبری اپنے چاہنے والوں کو دی اور اس نعمت پر اللہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا۔ فی الحال بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی نے اپنے تیسرے صاحبزادے کا نام تو نہیں بتایا لیکن انہوں نے بتایا ہے کہ تیسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز 20 اکتوبر 2024 کو ہوئی ہے۔ بختاور بھٹو زرداری کے تیسری بار ماں بننے اور بیٹے کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہی مبارک باد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔