چیمپئنز ٹرافی!بھارت باز نہ آیا،روایتی حریف ایک بار پھر من گھڑت خبریں پھیلانے لگا

10-20-2024

(ویب ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی بورڈ اور حکومت نے ایک مرتبہ پھر پروپیگنڈا خبریں پھیلانا شروع کردیں۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیمپیئنز ٹرافی کیلئے بھارت کے انکار کیلئے پاکستان ذہنی طور پر تیار ہے، تاہم ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور سے منتقل نہیں کرے گا چاہے بھارت ایونٹ کے فائنل میں جگہ کیوں نہ بنالے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی نے بھارت کے پاکستان میں نہ کھیلنے کی صورت میں بھی فائنل لاہور میں کروانا چاہتا ہےجبکہ چیئرمین پی سی بی میٹنگ میں بھارت کے ملک میں نہ کھیلنے پر فائنل کی میزبانی لاہور میں ہی کروانے پر زور دیں گے۔ دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ممبران کا اجلاس 18 سے 21 اکتوبر تک جاری رہے گا جس میں چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے حتمی اعلان سامنے آئے گا۔دوسری جانب اجلاس میں پی سی بی حکام آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں اور اب تک ہونے والے تعمیراتی کام پر بھی بریفنگ دیں گے جبکہ دیگر بورڈز کا بیان بھی اہمیت کا حامل ہوگا۔ پی سی بی حکام بھی پُر عزم ہیں کہ یہ میگاایونٹ پاکستان میں ہی ہوگا تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی کوئی چال چلنے کی کوشش کرسکتا ہے۔