وریندرسہواگ بابراعظم کی خراب پرفارمنس پر بول اٹھے،سابق بھارتی کرکٹر نے اہم مشورہ دے دیا

10-20-2024

(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر وریندر سہواگ نے بھی قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی خراب فارم پر لب کشائی کردی۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں وریندر سہواگ کا بابراعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہناتھا کہ اب انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی چاہیے،انھیں اپنی فٹنس پر کام کرنا چاہیے، پھر ذہنی طور پر مضبوط ہوکر ٹیم میں واپسی کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بابراعظم سے توقعات کم ہونے اور کپتانی سے مستعفی ہونے سے ایسا لگتا ہے کہ وہ تکنیکی اور ذہنی طور پر زیادہ متاثر ہوئے ہیں،وہ باصلاحیت کرکٹر ہیں اور جلد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ قبل ازیں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں مسلسل ناقص پرفارمنس کے باعث بابراعظم کو ڈراپ کردیا گیا تھا جبکہ وہ آخری 18 ٹیسٹ اننگز میں 50 رنز کا ہندسہ عبور نہیں کرسکے ہیں۔