وفاقی کابینہ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دیدی

10-20-2024

(لاہور نیوز) وفاقی کابینہ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دیدی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی۔ کابینہ اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل نے ارکان کو آئینی ترمیم بارے بریف کیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ نے حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان طے شدہ مسودے کی منظوری دی ہے، منظور شدہ مسود پر جمعیت علمائے اسلام بھی متفق ہے، کابینہ اجلاس میں پرانے مسودے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر مصدق ملک نے بتایا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے دیئے گئے مسودے کی منظوری دی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی جس میں آئینی ترمیم پر تفصیلی مشاورت ہوئی اور صدر کو اعتماد میں لیا گیا۔