گھریلو تنازع پر شوہر نے چھریوں کے وار سے بیوی کو قتل کردیا

10-20-2024

(دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقے میں گھریلو تنازع پر شوہر نے چھریوں کے وار کر کے بیوی کو قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا افسوسناک واقعہ نواحی علاقے فیروزوالہ میں پیش آیا، جہاں جیب خرچ کا تقاضا کرنے پر شوہر نے بیوی پر تشدد اور چھریوں کے وار کئے ۔ بعدازاں شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا جس کے باعث خاتون موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی، مقتولہ کی شناخت مہرین کے نام سے ہوئی جبکہ ملزم فرار ہو گیا۔  ادھر فیروزوالہ کے ہی علاقے نواں پنڈ میں ملزم نے فائرنگ کے سابقہ بیوی کوقتل کردیا، جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت عطیہ بانو کے نام سے ہوئی ہے۔