طلبہ کو رواں سال 24 ہزار سکالر شپ دیئے جائیں گے

10-19-2024

(لاہور نیوز) طلبہ کو رواں سال 24 ہزار سکالر شپ دیئے جائیں گے، پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈز نے وظائف دینے کے لئے تیاری کر لی۔

انٹرمیڈیٹ کے لئے 8 ہزار ایک سو 69 سے زائد سکالر شپ دیئے جائیں گے، گریجویشن لیول کے لئے 8 ہزار 1 سو 69 سکالر شپس دیئے جائیں گے، ماسٹر لیول کے لئے 4 ہزار 85، ٹیکنکل بورڈ کے 468 سکالر شپ دیئے جائیں گے، دانش سکول اور سینٹر آف ایکسیلنس کے لئے اڑھائی ہزار سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ دوسرے صوبے کے لئے 8 سو 35 سکالر شپ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انٹرمیڈیٹ کے لئے فی طالب علم 15 سو سے 3 ہزار ماہانہ دیا جائے گا، گریجویشن کے لئے اڑھائی ہزار سے 4 ہزار ماہانہ سکالر شپ دیئے جائیں گے، پروفیشنل ڈگری کے لئے 3 ہزار سے ساڑھے چار ہزار ماہانہ دیا جائے گا، ماسٹرز لیول کے لئے 9 ہزار ماہانہ سکالر شپ دیئے جائیں گے۔