جاوید بٹ کے قتل میں اہم پیش رفت، دونوں ملزموں کی شناخت پریڈ مکمل

10-19-2024

(لاہور نیوز) طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں اہم پیش رفت ہو گئی، جاوید بٹ قتل کے دونوں ملزموں کی شناخت پریڈ کر لی گئی ہے۔

جاوید بٹ کی بیوہ نے شناخت پریڈ کے دوران قتل کرنے والے شوٹر اظہر اور الیاس کو پہچان لیا، پولیس ذرائع کے مطابق جاوید بٹ کے قتل میں ملوث شوٹر اظہر اور الیاس کو پولیس  نے گرفتار کرکے شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوایا تھا، جاوید بٹ کی بیوہ نے جیل میں جا کر اظہر اور الیاس کی شناخت کی۔ قتل کے وقت جاوید بٹ کی اہلیہ بھی اگلی سیٹ پر بیٹھی تھیں جبکہ جاوید بٹ قتل کیس کے مرکزی ملزم قیصر بٹ نے 22 اکتوبر تک عبوری ضمانت کروا رکھی ہے اور قیصر بٹ عبوری ضمانت کروانے کے بعد ابھی تک شامل تفتیش نہیں ہوا۔ جاوید بٹ قتل کیس میں مطلوب دو ملزم امیر مصعب اور عارف بھٹی ابھی گرفتار نہیں ہوئے، جاوید بٹ قتل کیس کی تفتیش کیلئے ایک جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بھی بنا دی گئی ہے۔