پنجاب حکومت کا نجی کالج کے کیمپس کی رجسٹریشن بحال کرنے کا فیصلہ

10-19-2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے نجی کالج کے کیمپس کی رجسٹریشن بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے انتظامیہ کو آگاہ کر دیا، جلد کیمپس کا لائسنس بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا، لائسنس بحالی کے بعد نجی کالج معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں شروع کرے گا۔ احتجاج کے روز وزیر تعلیم کے حکم پر نجی کالج کی رجسٹریشن معطل کی گئی تھی۔