سموگ سے چھٹکارے کیلئے لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کی تیاری

10-19-2024

(لاہور نیو) لاہور میں سموگ کی روک تھام کے لیے مصنوعی بارش برسانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق لاہور میں مصنوعی بارش پر 35 کروڑ روپے خرچہ آئے گا، مصنوعی بارش کے لیے محکمہ موسمیات اور ماحولیات اہم کردار ادا کریں گے۔ یاد رہے کہ لاہور میں گزشتہ سال نگران حکومت کے دور میں بھی مصنوعی بارش کا تجربہ کیا گیا تھا۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق آلودگی بڑھنے کے باعث بچوں کو سکولوں میں چھٹیاں دینے کی بھی تجویز سامنے آئی ہے۔