محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کا فالکن کے شکاریوں کے خلاف ایکشن، 7 شکاری گرفتار

10-19-2024

(لاہور نیوز) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے فالکن کے شکاریوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب کی ہدایت پر جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے کومبنگ آپریشن جاری ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے سپیشل سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے چنیوٹ میں دریائے چناب سے ملحقہ دریائی علاقہ سے فالکن کے شکار میں ملوث 7 شکاریوں کو پکڑ لیا، شکار کردہ فالکن، نیٹ و دیگر آلات کو بھی برآمد کر لیا گیا۔ عادی شکاری دریائے چناب کے کنارے فالکن کا شکار کرتے تھے، وائلڈ لائف کا سپیشل سکواڈ ان پر نظر رکھے ہوئے تھا، ٹیم نے مقامی ڈیرہ پر چھاپہ مار کر ان کو حراست میں لے لیا۔ وائلڈ لائف ٹیم کو ڈیرہ پر کارروائی کے دوران مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا، ٹیم  نے مزاحمت کے باوجود کامیاب کارروائی کی۔