ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان

10-19-2024

(لاہور نیوز) ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان رہا۔

ٹماٹر، آٹا، دال مونگ، لہسن، مرغی، بڑا گوشت اور بچوں کے دودھ سمیت 19 اشیاء مہنگی ہو گئیں جبکہ پیاز، چینی، گڑ، کیلے اور چاول سمیت 9 اشیاء سستی، ڈبل روٹی ، دودھ اور دہی کے دام برقرار رہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 30 روپے 84 پیسے، دال مونگ 30 روپے 47 پیسے فی کلو جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 38 روپے 31 پیسے مہنگا ہوا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 47 روپے 8 پیسے مہنگا ہوا، لہسن، چکن، انڈے، مٹن، بیف اور بچوں کا دودھ مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ گزشتہ ہفتے پیاز 11 روپے 74 پیسے کلو گرام سستا ہوا، کیلے فی درجن 3 روپے 49 پیسے اور چینی، گڑ، دال ماش، چاول اور آلو سستے ہوئے جبکہ بریڈ، تازہ دودھ اور دہی سمیت 23 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔