پاکستان مزدا ایسوسی ایشن کا 22 اکتوبر کو ہڑتال کا اعلان

10-19-2024

(لاہور نیوز) پاکستان مزدا ایسوسی ایشن نے 22 اکتوبر کو ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

صدر مزدا ایسوسی ایشن حاجی شیر علی چودھری نے کہا ہے کہ مطالبات نہ مانے گئے تو پورا پاکستان بند کر دیں گے، 22 اکتوبر سے پہلے اعلیٰ افسران ہمارے ساتھ بیٹھ کر ہمارے مسائل حل کر دیں، احتجاج نہیں کریں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ موٹروے پولیس 10000 روپے کا چالان بند کرے، مزدا گاڑی کو 2 ایکسل کے لوڈ میں تسلیم کیا جائے، پٹرولنگ پولیس کی طرف سے ناجائز جرمانے، ایف آئی آر کا اندراج بھی بند کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں سرکاری مزدا سٹینڈ دیئے جائیں، سیکرٹری آر ٹی اے اور ایل ٹی سی کی طرف سے ناجائز جرمانے اور ایف آئی آر کا خاتمہ کیا جائے۔