سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف شہروں کارروائی، 7 دہشتگرد گرفتار

10-19-2024

(لاہور نیوز) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر صوبے کے مختلف شہروں میں 129 انٹیلی جنس بیسڈ (آئی بی اوز) آپریشن کیے،اس دوران 7 دہشتگرد گرفتار کر لیے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی لاہور ، بھکر ،اٹک ،وہاڑی بہاولپور اور جھنگ میں کی گئی ،لاہور اور بھکر سے فتنہ الخوارج کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد اسلحہ اور باروی مواد سمیت گرفتار کرلیے گئے۔ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد،9 ڈیٹونیٹر ،حفاظتی فیوز وائر 9 فٹ، گولیاں، اسلحہ،آئی ای ڈی بم 2 ،موبائل فون ممنوعہ پمفلٹ اور نقدی برآمد کیے گئے ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت حیات اللہ ، شین خان ،محمد صدیق، ظہوراحمد،اکرام خان، مبشرعلی اور خان کے نام سے ہوئی ہے۔ حکام کا مزید کہنا ہے دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے، رواں ہفتے میں 2943 کومبنگ آپریشنز کے دوران257 مشتبہ افراد گرفتار کیے، 68537 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔