طویل عرصے بعد ہوم گراؤنڈ پر فتح ٹیم ورک کا نتیجہ ہے: چیئرمین پی سی بی

10-18-2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ طویل عرصے کے بعد ہوم ٹیسٹ میچ میں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملتان ٹیسٹ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار باؤلنگ کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا، کامران غلام  نے پہلے ہی میچ میں سنچری سکور کرکے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ محنت، جذبے اور پروفیشنل اپروچ کے ساتھ ٹیم کھیلی اور فتح حاصل کی، ٹیم میں نئے کھلاڑیوں نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا، امید ہے انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں بھی ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے گی اور سیریز اپنے نام کرے گی۔