سٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار، انٹربینک میں ڈالر بھی گراوٹ کا شکار

10-18-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک ایکسچینج میں 174 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 85 ہزار 411 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ امریکی کرنسی دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی 29 پیسے سستی ہوئی ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 277.79 روپے سے کم ہو کر 277.50 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔