پی آئی اے کو لندن میں دھچکا، سابق ملازمین کو 5 لاکھ پاؤنڈ دینے کا حکم
10-18-2024
(لاہور نیوز) قومی ایئرلائنز (پی آئی اے) کے 8 سابق ملازمین لندن کی عدالت میں غیر منصفانہ برطرفی کا کیس جیت گئے۔
لندن کی عدالت نے سابق ملازمین کو پانچ لاکھ پاؤنڈ یعنی بیس کروڑ زر تلافی دینے کا حکم دے دیا۔ پی آئی اے نے 8 ملازمین کو دو سال قبل ملازمت سے برطرف کر دیا تھا، جس پر ملازمین نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان کو غیر منصفانہ طور پر ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق برطرف کئے گئے ملازمین قومی ایئر لائنز کے ساتھ 5 سے 15 سال سے وابستہ تھے، عدالت نے ملازمین کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے 5 لاکھ پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا۔ پی آئی اے نے عدالت کے سامنے قبول کیا کہ وہ ان آٹھ ملازمین کو ہرجانے کے طور پر پانچ لاکھ پاؤنڈ ادا کریں گے۔