خون میں انفیکشن کس حد تک خطرناک ثابت ہوسکتاہے؟ماہرین نے خبردار کردیا

10-17-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہےکہ خون میں انفیکشن جسے sepsis کہا جاتا ہے،سے متاثرہ نصف افراد چند سالوں میں موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔

محققین کی رپورٹ کے مطابق سیپسس کے ساتھ ایمرجنسی میں داخل ہونے والے 50 فیصد سے کچھ زیادہ مریض2 سال کے اندر اندر ہلاک ہوئے۔کلینیکل ایپیڈیمولوجی کے ایک سینئر سائنس دان فن نیلسن نے کہا کہ ہم نے پایا کہ کچھ عوامل سیپسس کے بعد موت کے خطرے کو بڑھا دیتے ہیں، بشمول عمر بڑھنے کے عمل کو بھی۔ نیلسن نے اسپتال کی ایک نیوز ریلیز میں مزید کہا کہ اس کے علاوہ ڈیمنیشیا، دل کی بیماری،کینسر اور اسپتال میں داخلے سے قبل گزشتہ چھ ماہ سے سیپسس سے متاثر رہنے کے حالات نے بھی دو سال کی درمیانی مدت کے دوران مرنے کے خطرے کو بڑھایا۔