یو سی پی کے زیر اہتمام" ٹیک فور ٹومارو" کے نام سے تین روزہ ایونٹ کا انعقاد

10-17-2024

(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے زیر اہتمام" ٹیک فور ٹومارو" کے نام سے تین روزہ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے ایونٹ میں بھرپور شرکت کی، ایونٹ کے پہلے روز طلبا و طالبات کو ٹیکنالوجی کے عملی تجربات کے ذریعے آگاہی اور تربیت فراہم کی گئی۔ تین روزہ ایونٹ میں مختلف ورکشاپس اور سرگرمیوں کروائی جائیں گی جن کا مقصد شرکاء کی ٹیکنالوجی میں دلچسپی کو بیدار کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے، ایونٹ میں اور بچوں کے لیے ریموٹ سینسنگ کی ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا گیا، بچوں کو ورک شاپ میں سٹلائٹ کے بارے میں آگاہی اور ٹریننگ فراہم کی گئی۔ نیشنل اور انٹرنیشنل سپیکرز پروفیسر ڈاکٹر اینڈریو ویئر، چیئرمین اور سینٹرل پراجیکٹ ڈائریکٹر نیشنل سنٹر آف آرٹیفیشل انٹیلی جنس ڈاکٹر یاسر ایاز  نے پریزنٹیشنز کے ذریعے ٹیکنالوجیز کے جدید استعمال کے بارے میں اگاہی فراہم کی۔ یو سی پی فیکلٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمپیوٹر سائنس کے ڈین ڈاکٹر امجد اقبال کا کہنا تھا یو سی پی بچوں کو ٹیکنالوجی کی ٹریننگ فراہم کر رہا ہے تاکہ بچے ٹیکنالوجی کی ٹریننگ حاصل کریں مستقبل میں ملک کا نام روشن کریں۔ تقریب کے چیف گیسٹ انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونک انجینیئرز کے چیئرمن شازب راٹھور کا کہنا تھا کہ ایونٹ کا مقصد ٹیکنالوجی کے شعبے میں شامل ہو کر پاکستان میں لڑکیوں اور پسماندہ طبقے کے افراد کو بااختیار بنانا ہے۔ یو سی پی فیکلٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمپیوٹر سائنس کے ڈین ڈاکٹر امجد اقبال، اسوسیٹ ڈین آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمپیوٹر سائنس ڈاکٹر محمد سرور احسن، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اف کمپیوٹر سائنس محسن اشرف اور ہیڈ اف ڈیپارٹمنٹ اف اپلائڈ کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی نوید حسین  نے شرکت کی جبکہ تقریب کے اختتام پر مہمان گرامی کو سوئینر سے بھی نوازا گیا۔