ٹیکسوں کا نظام ڈیجیٹائز کرنے پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے: وزیر خزانہ

10-17-2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکسوں کا نظام ڈیجیٹائز کرنے پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم  نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان اصلاحات پر سختی سے عمل کر رہا ہے، معیشت میں ٹیکسوں کا حصہ 13.5 فیصد تک پہنچانا چاہتے ہیں، موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات کو کم سے کم کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس اصلاحات خوش آئند ہیں، پاکستان میں توانائی کی اصلاحات قابل تعریف ہیں، پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔