ایک ماہ سے گھر میں قید خاتون کو آزاد کروا دیا گیا

10-17-2024

(لاہور نیوز) حافظ آباد میں ایک ماہ سے گھر میں قید خاتون کو آزاد کروا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خاتون نے 15 پر اطلاع دی کہ سسرالی رشتے داروں نے اسے گھر میں قید کر رکھا ہے، مالی لین دین کے تنازع میں تقریباً ایک ماہ سے اُسے گھر بلا کر دھوکے سے قید کیا ہوا ہے۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے متعلقہ پولیس کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی، پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے متاثرہ خاتون سے رابطہ کیا، پولیس نے خاتون کو قید سے آزاد کروا کر باحفاظت بھائیوں کے حوالے کر دیا۔ حافظ آباد پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا، خواتین کسی بھی ایمرجنسی میں 15 کال پر 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن پر رابطہ کریں۔