بجلی چوروں کے خلاف آپریشن، 31 ملزمان گرفتار

10-17-2024

(لاہور نیوز) بجلی چوروں کے خلاف آپریشن میں 195 ملزمان کے خلاف مقدمات درج اور 31 کو گرفتار کر لیا گیا۔

24گھنٹوں کے دوران 566 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، پکڑے گئے کنکشنز میں 534 گھریلو، 24 کمرشل اور 8 زرعی شامل ہیں۔ بجلی چوری میں ملوث ملزمان کو ڈٹیکشن بل کی مد میں 4 لاکھ 61 ہزار 982 یونٹس چارج کئے گئے، چارج کئے گئے یونٹس کی مالیت 1 کروڑ 84 لاکھ 12 ہزار 211 روپے ہے۔