این ڈی ایم اے نے غزہ کیلئے امدادی سامان کی 12 ویں کھیپ روانہ کر دی
10-17-2024
(لاہور نیوز) این ڈی ایم اے کی جانب سے غزہ اور لبنان کے لئے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے امدادی سامان کی 12 ویں کھیپ روانہ کر دی گئی، ابھی تک غزہ کے لئے 10 جبکہ لبنان کے لئے دو امدادی کھیپیں روانہ کی جا چکی ہیں۔ لبنان کے لئے روانہ کی گئی دوسری امدادی کھیپ میں ادویات، تیار گوشت، خیمے، ترپال، گرم بستر، گرم کپڑے اور خشک دودھ شامل ہیں، لبنان کی جنگ زدہ عوام کی ضروریات کے مطابق 100 ٹن امدادی سامان روانہ کیا گیا ہے۔ سامان روانگی کی تقریب جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر منعقد ہوئی۔