راسخ الہٰی سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس، وکلا آئندہ سماعت پر دلائل کیلئے طلب

10-17-2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے راسخ الہٰی، زارا الہٰی سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل کیلئے طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمہ سے متعلق راسخ الہٰی، زارا الہٰی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں خارج کروانے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ سارہ انور عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئیں، راسخ الہٰی، زارا الہٰی سمیت دیگر  نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی، عدالت نے آئندہ سماعت پر سارہ انور کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی، لاہور ہائیکورٹ نے سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔  ایف آئی اے نے عبوری ضمانت منظوری کا اقدام چیلنج کر رکھا ہے، ایف آئی اے نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے عبوری ضمانتیں قانون کے برعکس کنفرم کیں، عدالت عبوری ضمانتیں منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔