پنجاب فوڈ اتھارٹی کی پاپڑ فیکٹریوں پر کارروائیاں، 95 کلو ملاوٹی مصالحے تلف
10-17-2024
(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 95 کلو ملاوٹی مصالحے تلف اور 24 کلو ناقص پاپڑ ضبط کر لئے۔
اوکاڑہ میں بچوں کے لئے ناقص پاپڑ تیار کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کریک ڈاؤن کیا، دیپالپور روڈ پر 2 پاپڑ فیکٹریوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے 300 لٹر رینسڈ آئل، 95 کلو ملاوٹی مصالحے تلف جبکہ 24 کلو ناقص پاپڑ ضبط کر لئے۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 1 پاپڑ فیکٹری کی پروڈکشن بند جبکہ دوسری کو 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق پاپڑوں کی تیاری میں رینسڈ آئل، ملاوٹی مصالحوں کا استعمال کیا جا رہا تھا، صحت دشمن عناصر کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہیں۔