پنجاب: گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 122 نئے کیسز رپورٹ

10-17-2024

(لاہور نیوز) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 122 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ میں 917، رواں سال اب تک 3893 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 103، لاہور سے 06 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے، فیصل آباد، چکوال اور چنیوٹ سے 2-2 کیسز رپورٹ ہوئے، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اٹک، سرگودھا، بہاولپور، رحیم یار خان، وہاڑی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ایک ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے۔  ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔