سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہو گی

10-17-2024

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہو گی۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی شامل ہیں۔ عدالت نے سابق صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری سمیت دیگر درخواست گزاروں کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ عابد زبیری سمیت پاکستان بار کونسل کے 6 ممبران نے درخواست دائر کر رکھی ہے، بلوچستان بار کونسل کی جانب سے بھی مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔