شہر میں گرمی کی شدت میں کمی، خنکی کا احساس بڑھنے لگا

10-17-2024

(لاہور نیوز) شہر میں گرمی کی شدت میں کمی جبکہ خنکی کا احساس بڑھنے لگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔ ادھر فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں تیسرے نمبر پر براجمان ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 174 ریکارڈ کی گئی، ڈی ایچ اے کا اے کیو آئی 224 اور ٹھوکر نیاز بیگ کا 181 ریکارڈ کیا گیا۔