پاکستان خطے میں امن چاہتا، افغان سرزمین کا دہشتگردی کیلئے استعمال روکنا ہو گا: وزیر اعظم

10-16-2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، افغان سرزمین کا دہشتگردی کیلئے استعمال روکنا ہو گا۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 23 ویں سربراہی اجلاس کا جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، اجلاس میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ، روس کے وزیر اعظم میخائل مشوستن، تاجکستان کے وزیر اعظم خیر رسول زادہ، کرغزستان کے وزیر اعظم زاپاروف اکیل بیگ، بیلا روس کے وزیر اعظم رومان گولوف چینکو، قازقستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزیر اعظم شریک ہیں۔ اس کے علاوہ ایران کے نائب صدر محمد عارف اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی ایس سی او کانفرنس میں شریک ہیں جبکہ منگولیا مبصر ملک کے طور پر شریک ہے جس کی نمائندگی منگولین وزیر اعظم کر رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے تمام معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔