یو سی پی: ہورائزنز آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ انجینئرنگ کے موضوع پر کانفرنس اختتام پذیر

10-16-2024

(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں طلبا وطالبات کے لیے " ہورائزنز آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ انجینئرنگ " کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی۔

کانفرنس میں فیکلٹی آف کمپیوٹر سائنس اور سوفٹ ویئر انجینئرنگ کے طلبا و طالبات نے بھرپور شرکت کی، کانفرنس کے دوسرے روز جیو سائنس اور ریموٹ سینسنگ، میٹاورس کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت، سافٹ ویئر انجینئرنگ اور متعدد موضوعات کے بارے میں طلبا و طالبات کو آگاہی فراہم کی گئی۔ کانفرنس میں فیکلٹی آف کمپیوٹر سائنس اور سوفٹ ویئر انجینئرنگ کے طلباوطالبات نے بھرپور شرکت کی، کانفرنس کے دوسرے روز مصنوعی ذہانت، سافٹ ویئرانجینئرنگ، روبوٹکس اور پاور، انرجی سسٹمز، جیو سائنس اور ریموٹ سینسنگ، میٹاورس کمپیوٹنگ اور متعدد موضوعات پر طلبا و طالبات کو آگاہی فراہم کی گئی۔ فیکلٹی اف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمپیوٹر سائنس کے ڈین ڈاکٹر امجد اقبال اور اسوسیٹ ڈین آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمپیوٹر سائنس ڈاکٹر محمد سرور احسن اور ڈاکٹر عباس خالد نے شرکت نے کی، کانفرنس کے دوسرے روز نیشنل اور انٹرنیشنل سکالرز اور  مختلف یونیورسٹیز کے سٹوڈنٹس نے اپنی ریسرچز پیش کی انٹرنیشنل سپیکرپروفیسر ڈاکٹر اینڈریو ویئر کا کہنا تھا، ہورائزنز آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ انجینئرنگ کانفرنس میں سٹوڈنٹس کو یوزفل انفرمیشن فراہم کی گئ ہیں۔ انسٹیٹیوٹ اف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونک انجینیئرز کے سابق چیئرمین پروفیسر امجد حسین کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں ورچوئل رئیلٹی جیسے موضوعات زیر بحث آئی ہیں، انٹرنیشنل کانفرنس کے ذریعے سے نئی ٹیکنالوجیز میں تحقیق اور ترقی کو فروغ دینا ہے، کانفرنس کے اختتام پر مہمان گرامی اور پارٹیسپیٹ کو سوئنیر اور سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا۔