ایس سی او اجلاس پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، متعدد تجاویز منظور ہوئیں، اسحاق ڈار

10-16-2024

(لاہور نیوز) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ ایس سی اواجلاس کا انعقاد پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے۔

اسلام آباد میں سیکرٹری جنرل ایس سی او کے ہمراہ مشرکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایس سی او اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، تمام برادرانہ ممالک کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس اجلاس میں شرکت کی، ہم ان ممالک کے اجلاس میں مثبت کردار ادا کرنے کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پائیدارترقی کےلیےمتعدد تجاویز کو منظور کیا گیا،اجلاس میں تجارت،سرمایہ کاری اورتخلیقی معیشت کےفروغ پرتبادلہ خیال ہوا، تمام سربراہان نےشنگھائی سپرٹ کےجذبےکا اعادہ کیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ علاقائی اورعالمی چیلنجزکےباوجود پاکستان ایس سی اوچارٹرڈ پرعمل درآمد کررہا ہے، خطےمیں خوشحالی کےلیےتجارت،سرمایہ کاری رابطےاورنوجوانوں،خواتین کی ترقی لازمی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سربراہان  نے تنازعوں کے باعث بین الاقوامی سرمایہ کاری میں کمی پرخدشےکا اظہارکیا ہے۔