عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر کے امیدواروں کی فہرست سے باہر
10-16-2024
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے امیدواروں کی فہرست سے باہر ہو گئے۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا نام آکسفورڈ کے چانسلر کیلئے امیدواروں کی فہرست سے نکال دیا گیا۔ یونیورسٹی نے امیدواروں کی لسٹ جاری کر دی ، لسٹ میں 38 امیدواروں کے نام شامل ہیں مگر اس میں تحریک انصاف کے بانی کا نام شامل نہیں ہے۔