مستقبل میں ورلڈ ٹائٹل پاکستان لے کر آؤں گا، باکسر محمد وسیم

10-16-2024

(لاہور نیوز) مالٹا میں برازیلین حریف کو شکست دینے کے بعد باکسر محمد وسیم کوئٹہ پہنچ گئے۔

صوبائی مشیر کھیل مینا مجید و دیگر اعلیٰ حکام  نے ایئر پورٹ پر باکسر محمد وسیم کا استقبال کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باکسر محمد وسیم کا کہنا تھا پرتپاک استقبال پر حکومت بلوچستان کا شکر گزار ہوں، ورلڈ رینکنگ کی فائٹ جیتنے پر خوش ہوں۔ اس موقع پر صوبائی مشیر کھیل مینا مجید نے کہا شاہ زیب کے بعد محمد وسیم  نے بھی ملک کا نام روشن کیا، بلوچستان میں بہت ٹیلنٹ ہے، یوتھ کو ہر لحاظ سے سپورٹ کیا جائے گا، نوجوانوں کی کھیلوں کی ہر ضرورت پوری کی جائے گی۔