پنجاب کابینہ میں تبدیلی، بلال یاسین سے وزیر خوراک کا قلمدان واپس

10-16-2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک کا قلمدان تبدیل کر دیا۔

وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین سے خوراک کا قلمدان واپس لے کر انہیں ہاؤسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا قلمدان سونپ دیا، محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹی مینجمنٹ کے نئے وزیر کا بھی تقرر کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے معاون خصوصی راشد اقبال نصراللہ کو زکوٰۃ و عشر کے محکمے کا قلمدان سونپ دیا۔ راشد اقبال نصر اللہ محکمہ زکوٰۃ و عشر سے متعلق امور سر انجام دیں گے، چیف سیکرٹری آفس سے راشد اقبال نصر اللہ کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔