عاطف اسلم کا اہلیہ کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام
10-16-2024
(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ کی سالگرہ کے موقع پر ایک انسٹاگرام پوسٹ میں رومانوی انداز میں مبارک باد پیش کر دی۔
عاطف اسلم نے 15 اکتوبر کو اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کے ساتھ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ سارہ بھروانہ اور فیملی کی تصاویر بھی شیئر کیں جنہیں مداحوں نے خوب پسند کیا۔ اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں عاطف اسلم نے اپنی اور سارہ بھروانہ کی کچھ یادگار تصاویر شیئر کیں جن میں ایک تصویر میں ان کے ساتھ ان کا بیٹا بھی موجود ہے۔ اسی پوسٹ میں عاطف اسلم نے سارہ بھروانہ کی یونیفارم میں ملبوس کالج کے زمانے کی تصویر بھی شامل کی جس کے کیپشن میں عاطف نے لکھا کہ "میں اس دن سے مسکرا رہا ہوں جس دن پہلی مرتبہ ہماری نظریں ملیں! سالگرہ مبارک میری محبت"۔ یاد رہے کہ عاطف اسلم اور سارا بھروانہ کی شادی مارچ 2013 میں ہوئی تھی اور جوڑے کے ہاں 2014 میں پہلے بیٹے احد، 2019 میں دوسرے بیٹے آریان اور 2023 میں بیٹی حلیمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔