بلدیہ عظمیٰ لاہور کا ایکشن، پراپرٹی کی بوگس الاٹمنٹ پر سٹیٹ برانچ کا سٹاف فارغ

10-16-2024

(لاہور نیوز) بلدیہ عظمیٰ لاہور نے ایکشن لیتے ہوئے پراپرٹی کی بوگس الاٹمنٹ پر سٹیٹ برانچ کا سٹاف فارغ کر دیا۔

کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر بلدیہ عظمیٰ لاہور متحرک ہو گئی، پراپرٹی کی بوگس الاٹمنٹ اور اختیارات سے تجاوز پر سٹیٹ برانچ کا سٹاف فارغ کر دیا گیا۔ دکانوں کی بوگس الاٹمنٹ کی شکایات پر سٹیٹ آفیسر راؤ نیامت کو عہدے سے ہٹایا گیا، سٹیٹ برانچ میں تعینات جونیئر سٹاف کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔ سٹیٹ برانچ کی ٹیم کو ازسرنو تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔