آئینی ترمیم کا معاملہ، مولانا فضل الرحمان اہم ایجنڈے پر لاہور پہنچ گئے

10-16-2024

(لاہور نیوز) آئینی ترمیم کے معاملے پر جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان اہم ایجنڈے پر لاہور پہنچ گئے۔

مولانا فضل الرحمان دو روزہ دورے پر لاہور آئے ہیں، وہ اس دوران اہم ملاقاتیں کریں گے، آج مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی اور جمعیت علما اسلام کا متفقہ آئینی اصلاحات ڈرافٹ پر اتفاق ہو گیا تھا، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مجوزہ آئینی ترمیم کو ہم  نے ڈسکس کیا، پیپلز پارٹی کے ساتھ ڈرافٹ پر اتفاق ہو گیا ہے، میاں نواز شریف سے ملاقات ہو گی، نواز شریف سے بھی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے، اتفاق رائے کے لئے بلاول کا اہم کردار ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے شکرگزار ہیں، نواز شریف کی طرف سے ہمیں کھانے کی دعوت دی گئی ہے، امید ہے نواز شریف کے ساتھ بھی اتفاق رائے ہو جائے گا۔