کامران غلام کی سنچری پر بابراعظم کا ردعمل آگیا

10-16-2024

(ویب ڈیسک) ملتان ٹیسٹ میں ڈیبیو پر مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام نے شاندار سنچری سکور کی جس پر سابق قومی کپتان بابر اعظم کا ردعمل بھی آگیا ہے۔

سابق کپتان بابراعظم کی جگہ ڈیبیو کرنے والے کامران غلام نے اپنی سلیکشن کو صحیح ثابت کرتے ہوئے ڈیبیو پر شاندار سنچری سکور کی، وہ 118 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔  پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلےدن کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنا لیے۔ بابراعظم نے کامران غلام کی سنچری بنانے کے بعد سجدہ شکر کرتے ہوئے تصاویر شیئر کی ہے اور انہیں مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’کامران بہت اچھا کھیلے۔‘