پنجاب : گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 172 کیسز رپورٹ

10-16-2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 172 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 157، لاہور سے 8 جبکہ جہلم سے 2 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔ ترجمان نے بتایا کہ گوجرانوالہ، چکوال، اٹک، سرگودھا اور اوکاڑہ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ایک ہفتہ میں 904، رواں سال اب تک 3771 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔