غازی آباد پولیس کی کارروائی، 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

10-16-2024

(لاہور نیوز) غازی آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لئے۔

گرفتار ملزمان میں سرغنہ چاند اور نعیم شامل ہیں، ملزمان سے 5 موٹرسائیکلیں، نقدی، پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔