حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

10-16-2024

(لاہور نیوز) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان کر دیا گیا ہے۔

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت کو 247 روپے 3 پیسے پر برقرار رکھا گیا۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد اسکی نئی قیمت 251 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہو گیا ہے۔