وزیر اعظم کا شنگھائی تعاون تنظیم کے مندوبین کے اعزاز میں عشائیہ
10-15-2024
(لاہور نیوز) وزیر اعظم کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں آئے تمام ممبر ممالک کے سربراہان اور مندوبین کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
اسلام آباد میں وز یراعظم کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شریک تمام ممبر ممالک کے سربرہان اور مندوبین کا شہباز شریف نے خود استقبال کیا، تمام ممبر ممالک کے مندوبین نے ان سے باری باری مصافحہ کیا۔ تقریب میں سب سے پہلے چین کے وزیر اعظم لی چیانگ پہنچے جبکہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے عشائیہ میں شرکت کی، انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف سے مصافہ بھی کیا۔