بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو پاکستان میں ویلکم کرتا ہوں: بلاول بھٹو زرداری

10-15-2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کو پاکستان میں ویلکم کرتا ہوں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ایس سی او رولز کے مطابق دوطرفہ معاملات کو نہیں اٹھایا جا سکتا، مختلف ممالک کے وزرائے اعظم کانفرنس کے لیے اسلام آباد میں موجود ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو دو طرفہ تعلقات کے لیے بات چیت کا آغاز کرنا چاہیے، آج نہیں لیکن کسی نا کسی دن توبات چیت کا آغاز کرنا پڑے گا، کیا یہ ممکن نہیں کہ پاکستان اوربھارت ملکرموسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے بات کریں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم میں اعتماد ہوتا تو وہ خود پاکستان آتے، بھارت نے سارک پلیٹ فارم کےلیےمشکلات پیدا کر رکھی ہیں، بھارت نے مقبوضہ وادی کی حیثیت تبدیل کر کےسلامتی کونسل اور اپنےآئین کی خلاف ورزی کی۔