شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس خطے کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا، مریم نواز

10-15-2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس خطے کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا انعقاد تاریخ ساز اقدام ہے، محمد نواز شریف کے ویژن نے پاکستان کو عالمی تنہائی سے نکال کر ایک مضبوط سفارتی مقام دلایا۔ مریم نواز شریف کا کہنا تھا مؤثر ڈپلومیسی کے لئے وزیراعظم شہباز شریف نے انتھک محنت کی جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس خطے کے ممالک کے لئے باہمی تعاون اور دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کا ایک سنہری موقع ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا فورم پر موسمیاتی تبدیلی، معیشت، دہشت گردی اور انتہاپسندی جیسے اہم مسائل پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا موقع ملے گا۔