اداکارہ فاطمہ آفندی اور کنور ارسلان کا عمرہ، تصاویر شیئر

10-15-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی جوڑی اداکارہ فاطمہ آفندی اور ان کے شوہر اداکار کنور ارسلان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔

اداکار کنور ارسلان نے عمرہ کی ادائیگی کے دوران لی گئی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔ جس پر صارفین نے انہیں مبارک باد پیش کی۔ انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں فاطمہ آفندی اور کنور ارسلان حرم شریف کے باہر موجود ہیں، جس کے کیپشن میں کنور نے لکھا ہے کہ ’’الحمدللہ، 2024 میں عمرہ مکمل کیا … واقعی ایک بابرکت سال۔ الفاظ میں اس احساس کو بیان نہیں کیا جاسکتا جب اللہ کے گھر بلایا جاتا ہے‘‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’’اللہ تعالیٰ سب کو اس خوبصورت سفر کا موقع عطا فرمائے‘‘۔ پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں عمرہ ادائیگی پر مبارک باد پیش کی۔ ساتھی اداکارہ صبا فیصل نے کمنٹس میں لکھا ’’میرا سلام کہیے گا‘‘۔ یہ اداکار جوڑا نومبر 2012 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا اور ان کے دو بیٹے ہیں۔