واجبات کی عدم ادائیگی سے پاکستان ہاکی کے کھلاڑیوں کی مشکلات میں اضافہ
10-15-2024
(لاہور نیوز) پاکستان ہاکی کے کھلاڑیوں کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔
ڈیلی الاؤنسز اور واجبات کی عدم ادائیگی سے ہاکی کے کھلاڑیوں کی مالی مشکلات بڑھنے لگیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے واجبات کی عدم ادائیگی کے معاملے پر مکمل طور پر چپ سادھی ہوئی ہے، کھلاڑیوں کے پیغامات کا جواب تک نہیں دیا جا رہا۔ واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو چین میں ہونے والی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے ڈیلی الاؤنسز نہیں ملے، کھلاڑیوں کی 20 ہزار روپے روزانہ کے حساب سے 25 روز کی ڈیلی الاؤنسز بنتے ہیں۔ کھلاڑیوں کو کہا گیا کہ 35 ہزار فی دن کا الاؤنس یکم جنوری سے شروع ہو گا، کھلاڑیوں کو شک ہے کہ پی ایچ ایف دورہ چین کے 25 دن کی بجائے صرف ایونٹس کے دنوں کی ڈیلیز دینے کا پلان کر رہی ہے۔